ٹریفک حادثے میں جان بحق ہونے والے عبداللہ جان یلانزئی کے ورثاء نے ملزم کو معاف کر دیا

جمعہ 11 ستمبر 2020 15:36

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2020ء) گزشتہ روز گیس پلانٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں جان بحق ہونے والے عبداللہ جان یلانزئی کے ورثاء نے بلوچی میڑھ آنے والوں کو معاف کر دیا ، تفصیلات کے مطابق خطیب مرکزی جامع مسجد حافظ فرید احمد مینگل کی سربراہی میں بلوچی میڑھ یلانزئی ہاوس غریب آباد لے گئے میڑھ میں مولوی محمد قاسم مینگل، مولوی تاج محمد مینگل ، حافظ عبداللہ گورگیج ، میر عرفان بادینی، میر عزیز مینگل،غلام مصطفیٰ سرپرہ ودیگر شامل تھے ، جنہوں نے ٹریفک حادثہ پیش آنے کی صورت میں اپنی غلطی کو تسلیم کرکے اپنے آپ کو ہر قسم کے بوجھ اٹھانے کی پیش کی ، شہید عبداللہ جان یلانزئی کے والد حاجی جمعہ خان یلانزئی اور لواحقین نے میڑھ کو قبول کرکے باہمی تصفیہ کرکے اللہ کی رضائ کی خاطر اور میڑھ کو شرف بخشنے کیلئے خون بخش کردی اس موقع پر حاجی علی احمد یلانزئی، حاجی مشتاق یلانزئی، حاجی خدا بخش یلانزئی، حاجی خورشید یلانزئی، حاجی علی دوست یلانزئی، حاجی لعل محمد مینگل، مولوی عبدالمجید، سید غلام نبی شاہ ، حاجی محمد صدیق یلانزئی ،حافظ عبدالصمد ،عبدالتواب یلانزئی ودیگر موجود تھے، اس موقع پرخیرخواہوں نے کہاکہ قدرتی حادثات ہوتے رہتے ہیں مگر انسان لاپروائی سے گریز کریں کیونکہ اچانک اموات سے لواحقین پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں، آخر میں شہید عبداللہ جان یلانزئی کے شہادت پر گہرے دکھ رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالی شہید کے درجات کو بلند کرکے لواحقین کو صبر جمیل عطائ فرمائیں ، خطیب مرکزی جامع مسجد حافظ فرید احمد مینگل نے یلانزئی قبائل کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے بلوچی میڑھ کو عزت بخش کر خون کو معاف کردیا آخر میں مولوی عبدالمجید نے شہید کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔