خیبرپختونخوا، مخالف گروہوں کے مابین فائرنگ کے دوران فٹبالر جاں بحق

ٹیڈی بازار قبیلے کے دو نوجوانوں کے مابین میچ کے دوران معمولی تنازعہ پرایکدوسرے پر فائرنگ شروع ہوگئی جسکے نتیجے میں فٹبالر جنید ولد مختیار شیر خان جاں بحق اور بھائی شعیب اور ایک اور لڑکا کلیم زخمی ہوگئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 11 ستمبر 2020 17:13

خیبرپختونخوا، مخالف گروہوں کے مابین فائرنگ کے دوران فٹبالر جاں بحق
جمرود (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 ستمبر 2020ء ) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع جمرود میں دوستانہ میچ کے دوران حریفوں کی آپس میں لڑائی کے نتیجے میں ایک نوجوان فٹ بالر سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ یہ جھڑپ جمرود کے ٹیڈی بازار میں میچ کے دوران شروع ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں اس علاقے کے ٹاپ فٹ بالر جنید اور ایک اور شخص ہلاک ہوگیا تھا، اس واقعے میں جنید کا بھائی بھی زخمی ہوا تھا۔

(جاری ہے)

علاقے کے ایس ایچ او مسلم خان کے مطابق یہ میچ ٹیڈی بازار قبیلے کے دو نوجوانوں شیر خان خیل اور مانیا خیل کے مابین جاری تھا جب معمولی تنازعہ کی وجہ سے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع ہوگئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ٹاپ فٹ بالر جنید ولد مختیار شیر خان جاں بحق اور اس کے بھائی شعیب اور ایک اور لڑکا کلیم زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم کلیم ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔ واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور صورتحال کو قابو میں کیا اور تفتیش شروع کردی۔