ڈسکہ،نامعلوم ملزمان نے اے ایس آئی کے بھائی کو قتل کردیا،مقدمہ درج

جمعہ 11 ستمبر 2020 18:17

ڈسکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2020ء) نامعلوم ملزمان نے اے ایس آئی کے بھائی کو قتل کردیا۔ محلہ بن والا کا رہائشی اور پٹرولنگ پولیس کا اے ایس آئی طاہر امین مغل گزشتہ روز اپنے بڑے بھائی سرفراز کے گھر گیاتو اس کا دروازہ کھلاہوا تھا اس نے اندر جاکر دیکھاتواس کے بڑے بھائی کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی جس کو نامعلوم ملزمان نے تیز دھار آلہ سے گردن پر وار کرکے قتل کردیاتھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال پہنچادیا اور مقتول کے بھائی اے ایس آئی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل کامقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :