وزیر اعظم عمران خان کے سپورٹس ویژن کے مطابق پنجاب کی پہلی سپورٹس پالیسی مکمل کرلی ہے ‘وزیر کھیل رائے تیمورخان بھٹی

پالیسی میں سپورٹس انڈومنٹ فنڈ ،کھلاڑیوں کی ہیلتھ انشورنش اورتعلیمی اداروں میں سپورٹس پریڈکی بحالی کے اجراء کی تجاویز کو شامل کی گیا ہے

جمعہ 11 ستمبر 2020 22:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر کھیل و امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار سپورٹس پالیسی تیار کر لی گئی ہے سپورٹس پالیسی منظوری کیلئے جلد پنجاب کابینہ کو پیش کی جائے گی ، سپورٹس پالیسی پنجاب میں کھیلوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی ، سپورٹس پالیسی میں سپورٹس انڈومنٹ فنڈ کا اجرا ء کی تجویزبھی شامل ہے، سپورٹس پالیسی میں تعلیمی اداروں میں سپورٹس پریڈکی بحالی کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے ، پہلی بار کھلاڑیوں کی ہیلتھ انشورنش کی تجویز بھی پالیسی میں شامل کی گئی ہے اور کھیلوں کے گراؤنڈ زگاؤں سے ڈسٹرکٹ اور ڈویژن کی سطح پر تعمیر کئے جائیں گے،سپورٹس پالیسی کی تیاری پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران مبارکباد کے مستحق ہیں ، جمعتہ المبارک کے روز صوبائی وزیر کھیل و امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ہے انہوں نے مزید کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے سپورٹس ویژن کے مطابق پنجاب کی پہلی سپورٹس پالیسی مکمل کرلی ہے اورکھلاڑیوں کی ویلفیئرکے منصوبے بھی پالیسی میں شامل کئے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو ان کی محنت کا صلہ ملے اور وہ خوشحال ہوں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے بھی سپورٹس پالیسی کے پہلے ڈرافٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں صوبائی وزیر کھیل کو سپورٹس پالیسی پر بریفنگ دی اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان بھی موجود تھے، صوبائی وزیر کھیل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس پالیسی کی مندرجات میں کھیلوں کی ترقی ، ترویج اور بحالی شامل ہیں ، قومی ہیروز چیمپئینز اور لیچنڈز کیلئے انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے کیوں کہ وہ کھلاڑی جو ملک کا نام سربلند کرتے ہیں ان کی فلاح و بہبود کیلئے انڈومنٹ فنڈ کا قیام امن میں لانے تجویز پالیسی میں شامل کی گئی ہے، سپورٹس کیلئے مربوط اور جامع پالیسی مرتب کی گئی ہے جس میں کھلاڑیوں کے ویلفیئر کے منصوبے بھی شامل ہیں ، گاؤں کی سطح سے لے پورے صوبے تک کھیلوں کے گراؤنڈز تعمیر کئے جائیں گے ، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار سپورٹس کی پالیسی تیار کی گئی ہے پنجاب میں سپورٹس پالیسی کھیلوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی اور اسے جلد پنجاب کابینہ میں پیش کیا جائے گا، صوبائی وزیر کھیل رائے تیمورخان بھٹی نے سپورٹس پالیسی کی تیار ی پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران کومبارکباد دیتا ہوں انہوں نے محنت سے سپورٹس پالیسی تیار کی ہے اور یہ پالیسی سپورٹس کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :