آل پاکستان عمران خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں جانی فرینڈز کلب بفہ نے ہزارہ ایگل میرپور کو شکست دیدی

ہفتہ 12 ستمبر 2020 16:04

آل پاکستان عمران خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں جانی فرینڈز کلب بفہ ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2020ء) آل پاکستان عمران خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ 2020ء کے ایک اور میچ کا فیصلہ ہو گیا۔ جانی فرینڈز کلب بفہ نے ہزارہ ایگل میرپور کو شکست دیکر اگلے مرحلہ تک رسائی حاصل کر لی۔ نواں شہر ایبٹ آباد گرائونڈ میں جانی فرینڈز کلب بفہ اور ہزارہ ایگل میرپور کے مابین میچ کھیلا گیا جو انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کیلئے بھرپور حملے کئے لیکن کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ دونوں ٹیموں کے دفاعی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور بالاخر میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جس میں جانی فرینڈز کلب بفہ نے ہزارہ ایگل میرپور کو شکست دیدی۔ میچ ریفری افضال خان جبکہ اسسٹنٹ عبدالله عباسی تھے۔ میچ کے مہمان خصوصی امید ویلفیئر ٹرسٹ کے ڈاکٹر عامر اور کرنل فرخ ایوب تھے۔