کرسٹیانو رونالڈو مسلم فٹبالر علی داعی کے عالمی ریکارڈ سے محض چند قدم دور
ایرانی فٹبالر نے کیریئر میں 109 گول کیے، رونالڈو کو ریکارڈ توڑنے کیلئے 9 گولز درکار
ذیشان مہتاب ہفتہ 12 ستمبر 2020 17:11
(جاری ہے)
انہوں نے31 مارچ 2004ء کو فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر 2006ء میں ٹیم کو لاؤس کیخلاف ایران کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا اور دو بار گیند کو جال کی راہ دکھا کرکے گولز کی سنچری مکمل کرنیوالے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
سابق ایرانی فٹبالر نے 1987ء میں 19 سال کی عمر میں فٹبال کیرئیر کا آغاز کیا، 1993ء میں تہران میں ہونیوالے ایکو (اکنامک کارپوریشن آرگنائزیشن) کپ کیلئے علی دائی کو ایرانی ٹیم میں شامل کیا گیا اورانہوں نے پاکستان کیخلاف میچ سے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا۔ وہ 1994ء فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر رز کے ٹاپ سکورر رہے اور 5 میچز میں 4 بار گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ انہوں نے 1996ء اے ایف سی ایشین کپ کے کوارٹر فائنل میں جنوبی کوریا کیخلاف 4 گول داغ کر ایران کو 2 کے مقابلے میں 6 گولز سے کامیابی دلائی، سیمی فائنل میں ایران کا مقابلہ سعودی عرب سے تھا ۔دونوں کے درمیان مقررہ وقت تک میچ برابر تھا تاہم میچ کا فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا جس پر ایران کو 3-4 سے شکست ہوئی لیکن وہ 8 گولز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہےاور ایشین فٹبالر آف دی ائیر قرار پائے۔ انہوں نے 1996ء میں 18 انٹرنیشنل میچز میں 22 گول کئے۔ 2000ء علی داعی کیلئے ایک اور بہترین سال ثابت ہوا اورنے 19 میچز میں 20 گول کرنیکا کارنامہ انجام دیا، انہوں نے 28 نومبر 2003ء ایشین کپ کوالیفائرمیں لبنان کیخلاف میچ میں اپنے کیرئیرکا 100 واں میچ کھیلتے ہوئے ہنگری کے فرینک پکاس کار یکارڈ توڑڈالا۔ علی داعی نے اپنے کیرئیر کا 85 گول کرنیکا اعزاز حاصل کیا جبکہ پکاس نے 47برس قبل سب سے زیادہ 84 گول کئے تھے۔ انہوں نے 2004ء ورلڈ کپ کوالیفائر میں ایران کو لاؤس کیخلاف 0-7 سے فتح دلائی اور انٹر نیشنل کیریئر میں 100 گول مکمل کر کے تاریخ رقم کی ۔ جب انہیں 2006ء فیفا ورلڈ کپ کیلئے ایرانی ٹیم میں شامل کیا گیاتو ایرانی میڈیا نے انکے زائد عمر کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کا مطالبہ کیا لیکن انہوں نے میڈیا کے مطالبات کو رد کیا اور شدید تنقید کے باوجود 2006ء فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی۔ علی داعی کو انکے پلئینگ کیریئر میں ہی2001یونیسف گڈ ول ایمبسڈر مقرر کیا گیا اور 2007ء تا 2013ء تک فیفا فٹبال کمیٹی کےرکن رہے، انکی لیگ فٹبال کیریئر میں بھی کارکردگی شاندار رہی۔ انہوں نے ایرانی پریمیئر لیگ استقلال ادرابیل، تاکسیرانی، بینک تجارت ایف سی اور پرسپولیس ایف سی کلبز کی نمائندگی کی اور 1996-97ء میں قطری فٹبال کلب،السعد کی جانب سے کھیلنا شروع کیا۔ علی داعی نے مڈل ایسٹ میں تہلکہ مچانے کے بعد اس زمانے میںیورپین کلبز میں قسمت آزمائی کی، جب مڈل ایسٹ اور ایشین پلیئر یورپین کلبز سے معاہدے کرنے سے گھبراتے تھے ،انہوں نے جرمنی کی لیگ کلب بائرن میونخ میں بھی دھوم مچائی ،1997-98ء سیزن میں جرمن بنڈس لیگا2 میں ارمینیا بیل فیلڈ کی جانب سے 25 میچز میں 7 گولز کئے۔ 1998-99ء میں بائرن میونخ سے وابستہ ہوئےاور اس سیزن میں بائرن میونخ نے 15ویں بار جرمن بندس لیگا چیمپئن بننے اعزاز حاصل کیا۔ وہ لیگ میں سب زیادہ سکورر کرنیوالوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر تھے۔ 00-1999ء ہرتھا بی ایس سی اور 2002ء سے 2007ء تک مڈل ایسٹ کے فٹبال کلبز کی نمائندگی کرتے رہے۔ انہوں نے مئی 2007ء میں ایرانی کلب سیاپا کلب کو پرشین گلف کپ جتوانے کے بعد فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، اپنے 20 سالہ کیریئر میں مجموعی طور پر 287 میچز میں 112 گولز کئے۔ علی داعی نے ریٹائرمنٹ کے بعد 2008ء تا 2009ء تک ایرانی فٹبال ٹیم میں کوچنگ کے فرائض انجام دیئے ۔ وہ ایرانی لیگ کلبز سیاپا، پرسپولیس،راہ آھن، صباقم اور نفت تہران کی بھی کوچنگ کرچکے ہیں۔ 51 سالہ علی داعی 2009ء سےکھیلوں کا سامان بنانیوالی کمپنی ’’دائی سپورٹس‘‘چلارہے ہیں ۔ یہ کمپنی ایران کے پریمیر فٹ بال لیگ ٹیموں کیلئے فٹ بال کٹس مہیا کرتی ہے۔ ایرانی ہیرو نے 35 سال کی عمر میں گول کی سنچری مکمل کرنیکا اعزاز حاصل کیا تھا اورعالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈوبھی 35 برس کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ اب رونالڈو کو علی داعی کا 109 گول کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 9 گول کی ضرورت ہے۔ رونالڈو کے نئے حریف علی داعی کا کہناہے کہ ’’ریکارڈ توڑنے کیلئے ہی بنائے جاتے ہیں۔ جب مجھےیہ موقع ملاتھا تو میں نے یہ سب کیا اب کسی اور پلیئر کی باری ہے کہ وہ نئی تاریخ رقم کرے ‘‘۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.