قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کے والد انتقال کرگئے

بائولنگ کوچ کے والد کو طبیعت خرابی کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ ستمبر 17:32

قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کے والد انتقال کرگئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 ستمبر 2020ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کے والد انتقال کرگئے ہیں۔ قومی ٹیم کے ہمراہ دورہ انگلینڈ پر موجود 48 سالہ وقار یونس ٹور مکمل کرنے کے بعد اپنے اہلِ خانہ کے پاس آسٹریلیا کے شہر سڈنی پہنچنے کے بعد نیو ساؤتھ ویلز کوویڈ 19 پروٹو کولز کے تحت 14 روز قرنطینہ میں چلے گئے تاہم اسی دوران لاہور میں ان کے والد کی طبیعت شدید خراب ہوئی اور انھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

والد کی بیماری کی اطلاع ملتے ہی وقار یونس بھی پریشان ہوگئے، تاہم وہ اس وقت قرنطینہ مکمل کر رہے ہیں جس کے باعث انہیں وہاں سے نکلنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ وقار یونس پاکستان آنے کے لیے کوشاں ہیں، لیکن انہیں نیوساؤتھ ویلز قوانین کے مطابق قرنطینہ بھی مکمل کرنا ہے۔۔وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال نے یہ خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’’میرے سسر اس وقت آئی سی یو میں ہیں۔ انہوں نے دعائے صحت کی اپیل کی ‘‘۔