ملک بھر میں کرونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 5831ہوگئی

چوبیس گھنٹوں میں مزید مزید چار افراد چل بسے ،539نئے کیسز رپورٹ

پیر 14 ستمبر 2020 13:38

ملک بھر میں کرونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 5831ہوگئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) ملک بھر میں کرونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 5831ہوگئی ، چوبیس گھنٹوں میں مزید مزید چار افراد چل بسے ،539نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

(جاری ہے)

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 5 ہزار 831 رہ گئی،این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 539 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

این سی اوسی کے مطابق کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 2 سے تجاوز کر گئی،کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 383 ہوگئی۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک 2 لاکھ 89 ہزار 806 کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں ،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 28 ہزار 823 ٹیسٹ کیے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 29 لاکھ 68 ہزار 613 ہے۔

متعلقہ عنوان :