پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ سے ٹڈی دل کا خاتمہ ہو گیا ہے، نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر

منگل 15 ستمبر 2020 13:48

پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ سے ٹڈی دل کا خاتمہ ہو گیا ہے، نیشنل لوکسٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر(این ایل سی سی ) کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ سے ٹڈی دل کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو این ایل سی سی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ٹڈی دل موجود ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 170661ہیکٹرز رقبے کا سروے کیا گیا۔ 24 گھنٹوں میں لسبیلہ میں 580 ہیکٹر رقبے پر کنٹرول آپریشن کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ 6 ماہ میں 1128819 ہیکٹرز رقبے پر سپرے کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :