ڈینگی کے پھیلائو کے حوالے سے موجودہ موسم انتہائی حساس و خطرناک ہے،تمام ادارے اور عوام تدارکی اقدامات یقینی بنائیں

منگل 15 ستمبر 2020 14:02

ڈینگی کے پھیلائو کے حوالے سے موجودہ موسم انتہائی حساس و خطرناک ہے،تمام ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) ڈینگی کے پھیلائو کے حوالے سے موجودہ موسم انتہائی حساس و خطرناک ہے لہٰذاتمام ادارے اور عوام فوری تدارکی اقدامات یقینی بنائیں نیز انسداد ڈینگی مہم سے وابستہ محکموں کے افسران اور ماتحت عملہ اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور فیلڈ میں متحرک انداز میں کام کرتے ہوئے شہریوں میں ڈینگی سے بچائو کیلئے صفائی ستھرائی و احتیاط کے بارے میں احساس اور آگہی کو یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

فیصل آبادڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ ڈینگی سے بچنے کیلئے احتیاطی وحفاظتی اقدامات کو مزید تیز کیا جارہاہے اور اس سلسلے میں آٹھوں بازار، ویگنوں وبسوں کے اڈوں، کباڑ خانوں،پرائیویٹ ہسپتالوں، فیکٹریوں، قبرستانوں، پارکوں،گنجان آبادیوں،برساتی نالوں،نرسریوں،تعلیمی اداروں وڈسپنسریوںاوردیگرضرور ی مقامات کی باربار چیکنگ بھی کی جارہی ہے کیونکہ اس موسم میں سستی وعدم توجہی کی گنجائش نہیں۔انہوں نے بتایاکہ واسا کو سیوریج سسٹم درست رکھنے،واٹر سپلائی کی لیکج کو دور کرنے اور کھڑے پانی کے خاتمے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :