ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی کا باغ میں تعیناتی کے دورانیہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا، میر اکبر خان

منگل 15 ستمبر 2020 18:30

باغ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی کا باغ میں تعیناتی کے دورانیہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا انہوں نے مختصر عرصہ میں ضلع باغ کی سال ہاسال سے الجھے ہوئے معاملات سلجھائے ،ویمن یونیورسٹی کی اراضی ،ڈسٹرکٹ کمپلیکس کی آبادی کاری ،کووڈ 19 کے دوران بہترین انتظامات ،شہر اور اطراف میں قبرستانوں کے لیے اراضی کی منظوری،کچرا کنڈی ،چلڈرن پارک،خورشید میموریل لائبریری کی اراضی کی واگزاری،گریڈ کالونی بائی پاس روڈکو لنک اپ کرنے کے علاوہ بنی پساری بندوبست ڈومیسائل کے اجرا ء میں تیزی ،تجاوزات کا خاتمہ اور لینڈ مافیا کے خلاف سخت اقدامات سمیت بیشمار ایسے کام ہیں جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ،عبدالحمید کیانی کی اپنی مرضی شامل نہ ہوتی تو ان کے تبادلہ کو رکوا دیتا آج بوجھل دل کے ساتھ انہیں الوداع کہہ رہا ہوںوزیر جنگلات نے اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر کے علاوہ ڈی ایچ او باغ ڈاکٹر منظور حسین اور ایس ایس پی مرزا زاہد حسین کی کووڈ 19کے دوران بہترین کارگزاری کا خصوصی تزکرہ کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کی تعریف کی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ سے مظفرآباد تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر جنگلات نے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ کو باغ تعیناتی پر خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ انہیں اپنے فرائض کی انجام دہی میں حکومت کی طرف سے مکمل فری ہنڈ حاصل ہوگا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی نے کہا کہ باغ کے عوام نے جس محبت ،خلوص اور پیار کا اظہار کیا وہ کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا باغ میرا گھر ہے ،ریاست کی رٹ کو قائم رکھنا عوامی مسائل کا حل اور قانون کی بالادستی میرے فرائض میں شامل تھی ملازم جہاں بھی رہے اسے اپنے فرائض کی انجام دہی کی طرف توجہ دینی چائیے حکومت کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ زمہ داریاں سونپی تقریب سے نئے آنے والے ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ نے کہا کہ وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان کے خطاب سے مجھے بہت حوصلہ ملا باغ کو حقیقی معنوں باغ بنانے میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لائوں گا اور اپنے پیش رو عبدالحمید کیانی کے اقدامات کے تسلسل کو جاری رکھوں گا،تقریب سے ایس ایس پی مرزا زاہد حسین ،اے ڈی سی چوہدری حق نواز،اسسٹنٹ کمشنر سید آصف گردیزی،ملک آفتاب اعوان،تحصیلدار قمر کاظمی،سید عابد کاظمی،راجہ عبدالحفیظ،طاہر عباسی،سردار مشتاق خان،سید نصیر گردیزی،راجہ فاروق ،سمیت دیگر نے بھی خطاب کیاتقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر منظور حسین،ڈی ایف او طاہر علی شاہ،اسسٹنٹ کمشنر یاسر محمود،ڈی ایس پی سردار شفیق سمیت دیگر بھی شامل تھے۔