اہل بیت پاک کی محبت عین ایمان ہے ، علامہ عزیر الدین کو کب

منگل 15 ستمبر 2020 18:30

باغ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) خطیب پاکستان علامہ عزیر الدین کو کب نے کہا ہے کہ اہل بیت پاک کی محبت عین ایمان ھے آل پاک رسول صلی اللہ علیہ وسلم سفینہ نوع کی مانند ھیں جو ان سے وابستہ ھوا وھی کامیاب و کامران ھو گا اللہ رسول صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے جو قربانیاں پیش کی اس کی مشال پیش کرنے سے دنیا قاصر رھے گی نواسہ رسول سیدنا امام حسین علیہ السلام نے حق و صداقت کی سربلندی دنیا کے باطل ہزیدی ابلیسی طاغوتی نظام کو اپنے مقدس خون سے ہمیشہ کے لیے شکست دے کر اسلام کو حیات ابدی سے سرفراز فرمایا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد قادر آباد میں منعقدہ سالانہ شان اہلبیت کا نفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جسکی صدارت مفتی پیر سید وجاہت حسین کردیرء سجادہ نشین دربار عالیہ سوہاوہ شریف نے کی کانفرنس سے ملک شو کت عارف مولانا زبیر نقشبدی مولانا فردوس نعیمی، مولانا مظفر حیات مولانا ظریف ساقی قاری اورنگزیب نقشبدی قاری محمد رفیق مولانا ارشاد سلطانی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

۔

متعلقہ عنوان :