الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر محمد خالد بزنجو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

منگل 15 ستمبر 2020 19:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر کامیاب امیدوار محمد خالد بزنجو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

کمیشن کی جانب سے منگل کو ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ وہ حاصل بزنجو کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر کامیاب قرار پائے تھے۔