قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں علاقائی زبانوں کی ترقی وترویج کے حوالے سے ورکشاپ،علاقائی زبانوں پر مشترکہ کام کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 16 ستمبر 2020 00:01

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں علاقائی زبانوں کی ترقی و ترویج کے حوالے سے ورکشاپ منعقد کی گئی۔ ورکشاپ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کے ہمراہ گلگت بلتستان کے زبان وادب،تاریخ اور ثقافت کے شعبہ میں کام کرنے والے نامور شعراء وادیب،گلگت بلتستان کے سینئر صحافی حضرات،یونیورسٹی کے سینئر مینجمنٹ آفیسران، شعبہ اردو کے ہیڈاور شعبہ زبان وآدب کے ہیڈو اساتذہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں موجود ممبران نے علاقائی زبانوں کی ترقی و ترویج کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور اپنی قیمتی آراء پیش کیں۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے مطابق ورکشاپ میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹرعطاء اللہ نے کہاکہ یونیورسٹی گلگت بلتستان کے علاقائی زبانوں کی ترقی وترویج کے حوالے سے کام کررہی ہے۔ اس مقصد کے لیے یونیورسٹی کے شعبہ اردو اور شعبہ زبان وآدب میں طلبا کو تعلیم وتحقیق فراہم کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ یونیورسٹی کانفرنسز،ورکشاپس اور ٹرینگ پروگرامز کے ذریعے معاشرے کو شعورو آگاہی دلانے کی کوشش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :