قراقرم یونیورسٹی میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ٹاسک فورس کا قیام، ہاسٹل و کینٹین اسٹاف کا کوروناٹیسٹ کروایا گیا

بدھ 16 ستمبر 2020 00:01

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میرتعظیم اختر نے کہاہے کہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے کووڈ ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لانے سمیت یونیورسٹی ہاسٹل و کینٹین اسٹاف کا کروناٹیسٹ کروادیا۔ٹاسک فور س میں سو طلبہ وطالبات ویلنٹیرز موجود ہیں۔

(جاری ہے)

جو کیمپس کے اندر محکمہ صحت و یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرانے میں یونیورسٹی انتظامیہ کو معاونت فراہم کرینگے تاکہ مل کر کروناوائرس سے نجات حاصل کرنے میں کامیابی سے ہمکنار ہوجائیں۔اس حوالے سے کوڈ ٹاسک فورس کے رضاکار طلبا یونیورسٹی انتطامیہ کے ہمراہ مین گیٹس،یونیورسٹی کے اندر خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور طلبہ وطالبات کو ماسک پہنے،ہاتھوں کو سینٹائز کرنے اور سماجی فاصلہ کو یقینی بنانے سے متعلق آگاہی دلانے سمیت ان پر عمل درآمد کروانے کے لیے یونیورسٹی میں مختلف اوقات کار میں گشت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :