Live Updates

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں مقیم طلبہ کیلئے 120 ملین روپے کے خصوصی ریلیف پیکج کی منظوری

منگل 9 ستمبر 2025 23:01

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں مقیم طلبہ کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2025ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مقیم جاری طلبہ کے لیے 120 ملین روپے کے خصوصی ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی کا مقصد مشکل حالات میں طلبہ کو سہارا دینا ہے تاکہ وہ مالی مشکلات کے باوجود اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تعلیم کے فروغ اور طلبہ کی بہبودکیلئے ہر ممکن قدم اٹھاتی رہے گی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز، سید غلام کاظم علی کے مطابق یونیورسٹی نے میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے وہ جاری طلبہ، جنہوں نے ابھی تک فیس جمع نہیں کرائی، ان کی رواں سمسٹر خزاں 2025ء کی فیس مکمل طور پر معاف کر دی ہے جبکہ گریجویشن اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کے طلبہ کو فیس میں 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔داخلوں کی تاریخ میں بھی توسیع کرتے ہوئے 15 ستمبر تک بڑھا دی گئی ہے تاکہ متاثرہ طلبہ آسانی کے ساتھ اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔یہ اقدام نہ صرف سیلاب متاثرہ طلبہ کے تعلیمی مستقبل کو محفوظ بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے بلکہ یہ یونیورسٹی کی انسانیت دوست پالیسی اور قومی ذمہ داری کا بھی مظہر ہے۔۔۔۔ اعجاز خان
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :