Live Updates

خیبرپختونخوا اسمبلی ، پیپلزپارٹی کی خاتون رکن اور پی ٹی آئی ایم پی اے میں شدید تلخ کلامی

جلاس کے دوران کے دوران آوازیں کسنے پر خاتون رکن اسمبلی نگہت اورکزئی پی ٹی آئی کے لیاقت خان پر برھم ہوئیں

Sajid Ali ساجد علی بدھ 16 ستمبر 2020 13:22

خیبرپختونخوا اسمبلی ، پیپلزپارٹی کی خاتون رکن اور پی ٹی آئی ایم پی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2020ء) خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کی خاتون رکن اسمبلی اور تحریک انصاف کے ایم پی اے کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوگئی ۔ میڈیا زرائع کے مطابق اجلاس کے دوران کے دوران آوازیں کسنے پر خاتون رکن اسمبلی نگہت اورکزئی پی ٹی آئی کے لیاقت خان پر برھم ہوئیں اور گزشتہ اجلاسوں میں وقت نہ ملنے پر ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر واک آوٹ بھی کیا اور ایوان سے باہر چلی گئیں ۔

اس موقع پر نگہت اورکزئی نے کہا کہ ان کے پیچھے کسی نے آواز نکالی تو وہ اس کا برا حشر کریں گی تاہم جب نگہت اورکزئی نے ایوان سے واک آؤٹ کیا تو پیچھے سے تحریک انصاف کے رکن لیاقت خان نے آوازیں کسیں جس پر نگہت اورکزئی مڑیں اور حکومتی بینچوں کی جانب دوڑ پڑیں ، اس دوران دونوں اراکین کے درمیان گالم گلوچ اور تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، دونوں اراکین ایک دوسرے کو گالیاں دیتے رہے ۔

(جاری ہے)

نگہت اورکزئی نے پی ٹی آئی کے رکن لیاقت خان کےخلاف اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاجی دھرنا بھی دیا تاہم اسپیکرمشتاق غنی کے کہنے پرلیاقت خان نے اپنے الفاظ واپس لے لیے اور معاملہ ختم ہوگیا ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جب لاہورموٹروے پررونماہونیوالاواقعہ خیبرپختونخوااسمبلی پہنچا تو معاملے پر بولنے کی اجازت نہ ملنے پربھی اپوزیشن کی خواتین ایوان سے واک آئوٹ کرگئیں ۔

ڈپٹی سپیکرمحمودجان اورپی پی رکن نگہت اورکزئی کے مابین تلخ جملوں کاتبادلہ بھی ہوا ، اس دوران اس دوران جب پی پی کی رکن نگہت اورکزئی بات کرناچاہ رہی تھی تو ڈپٹی سپیکر محمودجان نے انہیں بولنے کا موقع نہیں دیا جس پر خاتون رکن نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آئوٹ کیا۔ڈپٹی سپیکرمحمودجا ن نے کہاکہ حکومت نے واقعے پرفوری ایکشن لیاہے اورپولیس حکام سے وضاحت طلب کی ہے ۔

جب نگہت اورکزئی دوبارہ ایوان آئیں تو انہوں نے ایوان میں ہنگامہ کھڑا کردیا اورچیخناچلاناشروع کردیا ڈپٹی سپیکرنے واضح کیاکہ کوئی جتنابھی چلائے کسی کو ہائوس یرغمال نہیں کرنے دونگا میں صرف ایجنڈے پرچلوں گا مجھے کوئی پریشرائزنہیں کرسکتا جس پردیگراپوزیشن خواتین نے نگہت کاساتھ دیتے ہوئے ایوان سے واک آئوٹ کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات