کمشنر ہزارہ ڈویژن ریاض خان محسود کو ڈائریکٹر جی ڈی اے رضا حبیب اور ڈائریکٹر کے ڈی اے آصف خان کی بریفنگ

0-21ء میں سڑکوں سے برف ہٹانے، تجاوزات کی نشاندہی اور گندگی اٹھانے کے حوالہ سے اقدامات سے آگاہ کیا گیا

بدھ 16 ستمبر 2020 14:24

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) کمشنر ہزارہ ڈویژن ریاض خان محسود کو ان کے دفتر میں گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر رضا حبیب اور کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر آصف خان نے بریفنگ دی اور سال 2020-21ء میں سڑکوں سے برف ہٹانے، تجاوزات کی نشاندہی اور گندگی اٹھانے سمیت اسے ٹھکانے لگانے کے حوالہ سے اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کمشنر ہزارہ کو بتایاکہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ہر سال دو تفریح پروگرام منعقد کرواتی ہے۔ کمشنر ہزارہ نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد اور ڈائریکٹر گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ گلیات میں اچھے تفریح پروگرام کا انعقاد کیا جائے جس میں زیادہ سے زیادہ سیاحوں اور دیگر لوگوں کو تفریح کے مواقع مل سکیں اور گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو بھی فائدہ حاصل ہو۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بتایاکہ مانسہرہ، ناران، جل کھڈ اور دریائے کنہار پر 810 تجاوزات کی نشاندہی کی گئی ہیں جبکہ مانسہرہ، ناران، جل کھڈ سڑک پر 573 اور دریائے کنہار پر 273 تجاوزات موجود ہیں۔ کمشنر ہزارہ نے کہا کہ جن محکمہ جات کے ایریا میں تجاوزات کی نشاندہی ہوئی ہے وہ متعلقہ محکمے ان تجاوزات کرنے والوں کو نوٹس دیں، انتظامیہ ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء الله، ڈپٹی کمشنر مانسہرہ اورنگزیب حیدر، ڈائریکٹر گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی رضا حبیب، ڈائریکٹر کاغان ڈیلپمنٹ اتھارٹی آصف خان، ڈپٹی ڈائریکٹر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، اے سی آر اور اے سی پی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :