دو ریاستی حل میں امارات اور بحرین کا بڑا کردار ہو گا،امریکا

فلسطینی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے ایک اقتصادی منصوبہ موجود ہے،مشیر ٹرمپ برائے مشرق وسطیٰ

بدھ 16 ستمبر 2020 14:43

دو ریاستی حل میں امارات اور بحرین کا بڑا کردار ہو گا،امریکا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) امریکی صدر کے مشیر جیرڈ کشنرنے کہاہے کہ دو ریاستی حل کو یقینی بنانے کے سلسلے میں امارات اور بحرین کا اہم کردار ہو گا۔

(جاری ہے)

فلسطینی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے ایک اقتصادی منصوبہ موجود ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق خصوصی گفتگو میں کشنر نے باور کرایا کہ جب تک صدر ٹرمپ اقتدار میں ہیں ایران جوہری ہتھیار ہر گز حاصل نہیں کر سکے گا۔ صدر ٹرمپ ایران کو خطے میں مسلح گروپوں کی فنڈنگ سے روکنے پر کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :