کراچی میں لڑکی سے زیادتی کی کوشش ، 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

لڑکی کی شکایت پر حراست میں لیے گئے تینوں افراد باپ بیٹے بتائے گئے ہیں

Sajid Ali ساجد علی بدھ 16 ستمبر 2020 14:15

کراچی میں لڑکی سے زیادتی کی کوشش ، 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2020ء) پولیس نے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نوجوان لڑکی سے بدسلوکی کا مقدمہ درج کرکے نامزد 3  ملزمان کو گرفتار کرلیا ، حراست میں لیے گئے تینوں افراد باپ بیٹے بتائے گئے ہیں ۔ اس حوالے سے تفصیلات میں میڈیا ذرائع نے بتایا کہ منگل کو رات گئے نارتھ ناظم آباد کے علاقے B بلاک میں نوجوان لڑکی نے الزام لگایا کہ اسے راستے میں کچھ افراد نے روکا اور فلیٹ کی چھت پر لے جانے کی کوشش کی ، اس دوران لڑکی کی طرف سے مزاحمت کی گئی جس پر اس کے چہرے اور گردن پر خراشیں بھی آئیں ، اس واقعے کے بعد لڑکی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد تھانے پہنچ گئی جہاں پولیس نے واقعے کا مقدمہ دفعہ 354 ، 507 اور 337 کے تحت تین نامزد ملزمان کے خلاف درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاندان کی طرف سے الزام عائد کیا کہ مددگار15 پر کال کرنے کے بعد پولیس نے جب ان 3 افراد کو پکڑتو لیا تاہم انہیں راستے میں ہی چھوڑ دیا گیا ۔  
بتایا گیا ہے کہ بعدازاں پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان حماد خان اور فواد خان کو ان کے والد نذیر خان سمیت گرفتار کرلیا ، حراست میں لیے گئے تینوں افراد باپ بیٹے بتائے گئے ہیں ۔

پولیس نے اس حوالے سے کہا ہے کہ لڑکی کے چہرے پر ناخن کے نشانات ہیں تاہم لڑکی کے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں قانونی کارروائی کو مزید آگے بڑھایا جائے گا ۔ دوسری طرف لاہور کے علاقے شفیق آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر ایک گھنٹے کے اندر اندر سفاک ملزم کو گرفتار کیا ۔ترجمان پولیس کے مطابق سیف مسیح نامی ملزم نے دو روز قبل اپنے گھر میں بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزم بچی کا قریبی رشتہ دار بھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :