لاہور: 8 سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا سفاک شخص ایک گھنٹے میں گرفتار

ملزم متاثرہ بچی کا رشتہ دار تھا جس نے بچی کے ساتھ اپنے گھر لے جا کر زیادتی کی، پولیس نے بچی اور ملزم کے ڈی این اے ٹیسٹ کی کارروائی بھی مکمل کر لی

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر جمعرات 17 ستمبر 2020 04:34

لاہور: 8 سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا سفاک شخص ایک گھنٹے میں ..
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست 2020ء) 8 سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا سفاک شخص ایک گھنٹے میں گرفتار۔ ملزم متاثرہ بچی کا رشتہ دار تھا جس نے بچی کے ساتھ اپنے گھر لے جا کر زیادتی کی، پولیس نے بچی اور ملزم کے ڈی این اے ٹیسٹ کی کارروائی بھی مکمل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک اور تشویشناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک سفاک درندے نے آٹھ سالہ معصوم بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تھانہ شفیق آباد کی حدود میں 8 سالہ بچی کے ساتھ 2 روز قبل جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس کو جب واقعہ کی اطلاع ملی تو فوراََ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 1 گھنٹے کے اندر تمام ثبوت اکھٹے کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے بعد پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزم متاثرہ بچی کا رشتے دار ہے، اور اس نے بچی کو اپنے گھر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ متاثرہ بچی اور ملزم کے ڈی این اے ٹیسٹ کی کارروائی بھی مکمل کرلی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی عمل میں لانے اور سفاک ملزم کی گرفتاری پر سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے بھرپور رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ سی سی پی او نے ایس ایچ او تھانہ شفیق آباد کو فرائض منصبی کی ادائیگی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس جنسی جرائم میں ملوث ایسے درندوں کو کسی صورت معاف نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :