حکومت چین نے کورونا سے نمٹنے کیلئے 4ملین ڈالر کی امداد دی،وزارت صحت نے امدادی رقوم کی تفصیلات ایوان میں پیش کردی

امریکی حکومت نے یوایس ایڈ کے زریعے پاکستان کو 2 ملین ڈالر اور جاپان حکومت نے 2.5 ملین ڈالر کی امداد دی،وزارت صحت کا بیان

جمعہ 18 ستمبر 2020 13:20

حکومت چین نے کورونا سے نمٹنے کیلئے 4ملین ڈالر کی امداد دی،وزارت صحت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو بیرون ملک سے ملنے والی غیر ملکی امداد کے معاملے پر وزارت صحت نے امدادی رقوم کی تفصیلات ایوان میں پیش کردی جس کیم طابق حکومت چین نے کورونا سے نمٹنے کیلئے 4ملین ڈالر کی امداد دی۔

(جاری ہے)

وزارت صحت کے مطابق امریکی حکومت نے یوایس ایڈ کے زریعے پاکستان کو 2 ملین ڈالر کی امداد دی۔وزارت صحت کے مطابق جاپان حکومت نے 2.5 ملین ڈالر کی امداد دی۔وزارت صحت کے مطابق امدادی رقوم سے اسلام آباد میں انفیکشیز ڈیزیز ہسپتال تعمیر کرائی۔وزارت صحت کے مطابق امدادی رقوم سے ہیلتھ کیئر ورکرز کی تربیت و آلات کی خریداری کی گئی۔وزارت صحت کے مطابق امدادی رقوم کورونا سرویلنس پر خرچ کئے۔