سندھ ہائی کورٹ،دیگر عہدوں کے اضافی چارج دینے سے خلاف درخواست، چار ہفتوں میں صوبے بھر کے تمام محکموں کے افسران کے نام طلب

جمعہ 18 ستمبر 2020 16:47

سندھ ہائی کورٹ،دیگر عہدوں کے اضافی چارج دینے سے خلاف درخواست، چار ہفتوں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے صوبے بھر میں افسران کو دیگر عہدوں کے اضافی چارج دینے سے خلاف درخواست پر چار ہفتوں میں صوبے بھر کے تمام محکموں کے افسران جن کو اضافی چارج دیئے گئے ہیں کے نام طلب کرلیے ہیں۔جمعہ کوسندھ ہائیکورٹ میںصوبے بھر میں افسران کو دیگر عہدوں کے اضافی چارج دینے سے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست گرزار کے وکیل ملک الطاف جاوید نے موقف اختیار کیا کہ قابل افسران گھروں پر بیٹھے ہیں جبکہ چند افسران کو نوازنے کے لیے تین تین چار چار عہدوں کے اضافی چارج دیئے گئے ہیں کراچی کے افسر کو اندرون سندھ کے اسپتالوں کا بھی اضافی چارج دیا گیا ہے گریڈ 20کے افسران کو عہدوں سے ہٹا کر گریڈ 19 کے افسران کو ایکٹنگ چارج دیئے گئے ہیںسپریم کورٹ نے دوسرے محکموں کے عہدوں پر ایکٹنگ چارج دینے سے روک دیا گیا تھا۔

عدالت ایک افسر کو چار چار پوسٹوں کا اضافی چارج دینے پر سندھ حکومت پر برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ طے شدہ قوانین کی خلاف ورزی کیوں کی جارہی ہے جن افسران کو اضافی چارج دیئے گئے ہیں ان کی مکمل تفصیلات پیش کی جائیں۔عدالت نے چار ہفتوں میں صوبے بھر کے تمام محکموں کے افسران جن کو اضافی چارج دیئے گئے ہیں انکے نام بھی طلب کرلئے۔