پشاور کی تاریخی راج کپور حویلی کی حالت خطرناک حد تک خراب ہوچکی ہے، ثمرہارون بلور

حکومت کو بار بار یاددہانی کے باوجود محکمہ ثقافت، آرکیالوجی کوئی اقدام نہیں اٹھارہے،صوبائی ترجمان عوامی نیشنل پارٹی

ہفتہ 19 ستمبر 2020 00:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان اور رکن صوبائی اسمبلی ثمرہارون بلور نے کہا ہے کہ پشاور کی تاریخی راج کپور حویلی کی حالت خطرناک حد تک خراب ہوچکی ہے اور حکومت کو بار بار یاددہانی کے باوجود محکمہ ثقافت، آرکیالوجی کوئی اقدام نہیں اٹھارہے۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی کی صوبائی ترجمان ثمرہارون بلور نے کہا کہ حکومت کا دعویٰ ، کہ اس کیلئے فنڈز بھی مختص کردی گئی، جھوٹ پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

حویلی اب بھی ایک نجی ملکیت ہے، عوامی نیشنل پارٹی اس ثقافتی اثاثے کو محفوظ رکھنے کیلئے تعاون کیلئے تیار ہے۔صوبائی اسمبلی میں سوالات کے جواب میں وزیرقانون نے دعویٰ کیا کہ اس کیلئے فنڈ بھی مختص کردی گئی ہے۔ایک نجی ملکیت کیلئے کس طرح حکومت فنڈ مختص کررہی ہی پہلے اس مالک سے اس حویلی کو خرید تو لے۔ انہوں نے کہا کہ حویلی کے مالک کو ڈائریکٹر آرکیالوجی پر اعتماد نہیں کیونکہ بار بار رابطے کے باوجود ڈائریکٹر صاحب نے کچھ نہیں کیا۔حویلی کی صورتحال گرنے کے قریب ہے، اس قیمتی ورثے کو محفوظ بنانا ہوگا۔حویلی کے مالک اور دیگر تعاون کیلئے بذات خود اور عوامی نیشنل پارٹی ہر وقت تیار ہیں۔