خادم رضوی بِک جاتے ہیں، مولانا طارق جمیل بہک جاتے ہیں: کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

اس وقت تو آپ اللہ سے رو رو کے عمران خان کی کامیابی کے لیے دعائیں کر رہے تھے، اگر آپ اس وقت امت کی بچیوں کی حفاظت کی دعا کرتے تو آج بچی ظلم کا نشانہ نہ ہوتی، کیپٹن (ر) صفدر کی مولانا طارق جمیل پر تنقید

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر ہفتہ 19 ستمبر 2020 04:24

خادم رضوی بِک جاتے ہیں، مولانا طارق جمیل بہک جاتے ہیں: کیپٹن ریٹائرڈ ..
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر 2020ء) خادم رضوی بِک جاتے ہیں، مولانا طارق جمیل بہک جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے مولانا طارق جمیل اور مولوی خادم رضوی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ خادم رضوی کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ بِک جاتے ہیں جبکہ مولانا طارق جمیل بہک جاتے ہیں۔ انہوں نے بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کے تناظر میں مولانا طارق جمیل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تو آپ اللہ سے رو رو کے عمران خان کی کامیابی کے لیے دعائیں کر رہے تھے، اگر آپ اس وقت امت کی بچیوں کی حفاظت کی دعا کرتے تو آج بچی ظلم کا نشانہ نہ ہوتی۔

کیپٹن (ر) صفدر نے مولانا طارق جمیل اور خادم حسین رضوی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے مذہبی اسکالر دین کی خدمت نہیں کر رہے بلکہ ہر ایک نے مسلکی خدمت شروع کی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

 

  کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے بیان پر نجی نیوز چینل کی اینکر پرسن ڈاکٹر فضا اکبر خان نے ان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیپٹن صاحب، لگتا ہے اپ کو وظیفہ ملنا بند ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا نے اپنا جو نام بنایا ہے وہ اپنے بل بوتے پر بنایا ہے، اپ کی کیا حیثیت ہے آپ کی تو شریف فیملی میں کوئی عزت نہیں ہے۔ آپ تو آج بھی گارڈ ہیں۔