اسلام آباد میں زمینوں پر قبضے‘عدالت نے مشیرداخلہ کو طلب کرلیا
وفاقی دارالحکومت میں زمینوں پر قبضے کے کیس میں 5 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری
میاں محمد ندیم ہفتہ 19 ستمبر 2020 14:00
(جاری ہے)
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ رپورٹس بتا رہی ہیں کہ سسٹم کس طرح کرپشن زدہ ہو چکا ہے جبکہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ قانون کی بالادستی یقینی بنا کر شہریوں کا اعتماد بحال کرے جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد میں زمینوں پر قبضوں کے جرائم کا رجحان بڑھتا ہی جا رہا ہے اور حیران کن طور پر ریاست کی وزارتیں اور ادارے ریئل اسٹیٹ کا غیر قانونی کاروبار کر رہے ہیں. جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق اداروں اور وزارتوں کے ریئل اسٹیٹ کاروبار میں ملوث ہونا مفادات کے ٹکراﺅ کا سنجیدہ سوال کھڑا کرتا ہے اور رپورٹس بتا رہی ہیں کہ سسٹم کس طرح کرپشن زدہ ہو چکا اور تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے اسلام آباد کی طاقتور ایلیٹ قانون کی دھجیاں بکھیرنے کی براہ راست ذمہ دار ہے. تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کہ ریاست عام شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے ادارے بالواسطہ یا بلاواسطہ مبینہ قانون توڑنے میں لگے ہیں اسلام آباد میں امن و امان کی خوفناک صورتحال ناقابل برداشت ہے. حکم نامہ میں کہا گیا کہ عام شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور شہریوں کا نظام انصاف پر سے اعتبار اٹھتا جا رہا ہے امن و امان کی حالت دہائیوں سے منتخب اور غیرمنتخب حکومتوں کی طرز حکمرانی کی وجہ سے ہے ریاست کی ذمہ داری ہے کہ قانون کی بالادستی یقینی بنا کر شہریوں کا اعتماد بحال کرے. جاری کردہ تحریری حکم نامے کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے رپورٹ میں ملزمان کی تفتیش اور پراسیکیوشن میں خامیوں کا اعتراف کیا جبکہ چیف کمشنر اسلام آباد کو پراسیکیوشن برانچ قائم کرنے کا بار بار حکم دیا لیکن عملدرآمد نہ ہوا. عدالتی حکم میں کہا گیا کہ مشیر داخلہ شہزاد اکبر کو 21 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں اور بتائیں کہ کیا عام شہریوں کے تحفظ کے لیے وزیر اعظم کو کوئی ایڈوائس دی ؟عدالت نے چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو بھی ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جبکہ وائس چیئرمین اسلام آباد بار کونسل اور صدر بار ایسوسی ایشن کو بھی معاونت کے لیے طلب کر لیا گیا.
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.