بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنایا جا رہا ہے . عمران خان
نظریاتی کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا جائے گا.وزیر اعظم کی میاں محمود الرشید سے گفتگو
میاں محمد ندیم ہفتہ 19 ستمبر 2020 16:05
(جاری ہے)
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے اپنی اور صدر مملکت کی مراعات کم کرنے کا بل لانے کی منظوری دی وزیراعظم نے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان سے رابطہ کیا اور انہیں مراعات میں کمی کا قانون پارلیمنٹ سے منظور کروانے کی ہدایت جاری کی. وزیراعظم عمران خان نے ہدایت جاری کی کہ سرکاری خرچ پر وی آئی پی اخراجات کا کلچر ختم کریں وزیراعظم کی ہدایت پر مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے وزیر اعظم اور صدر مملکت کے اخراجات کم کرنے کے لیے قانون سازی پر کام تیز کر دیا. یاد رہے کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ ماضی میں سربراہان نے ایک سے زائد رہائش گاہوں کو کیمپ آفسز کا درجہ دیا جس کی وجہ سے سیکیورٹی، ملازمین،کھانے پینے، انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کی مد میں کروڑوں روپے خرچ ہوئے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے سابق صدور اور وزرا کا سرکاری ریکارڈ بھی وزیراعظم کو پیش کر دیا. سرکاری ریکارڈ کے مطابق صدور اور وزرائے اعظم نے شاہانہ طرز زندگی کے لیے سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال کیا، ایک صدر مملکت نے اپنی عزیزہ کا گھر صدر ہاﺅس ڈکلیئر کیا بابر اعوان کی جانب سے پیش کیے گئے سرکاری ریکارڈ کے مطابق لاہور اور آبائی علاقوں میں کیمپ آفس قائم کر کے صدر ہاﺅس ڈکلیئر کیا گیا، رورل سندھ سے تعلق رکھنے والے سابق صدر نے 2 صدر ہاﺅس ڈکلیئر کیے، ایک لاڑکانہ ریسٹ ہاﺅس اور دوسرا رتو ڈیرو کا بھٹو ہاﺅس ڈکلیر کیا گیا. سرکاری ریکارڈ کے مطابق جنوبی پنجاب سے ایک سابق وزیراعظم نے ملتان اور لاہور سمیت 5 مقامات کو وزیراعظم ہاﺅس ڈکلئیر کیا، ایک سابق وزیراعلیٰ نے لاہور میں 7 مختلف کیمپ آفسز کو وزیراعلیٰ آفس ظاہر کیا ایک سابق وزیراعظم نے 83 کروڑ روپے صرف گھر کی دیوار پر لگا دئیے.
مزید اہم خبریں
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
-
جاپان اور پاکستان دیرینہ دوست ممالک ہیں ،جن کے مابین تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں. شہباز شریف
-
سعودی عرب کے کاروباری وفد کا دورہ ملکی معیشت کے لئے اہم سنگ میل ہے.شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.