پاک فوج 73 بریگیڈ کے زیر اہتمام پر امن پاکستان کے عنوان سے امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
انشاء اللہ کسی بھی صورت ضلع کرم کے امن کو خراب نہیں ہونے دیں گے اور امن خراب کرنے والے عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، عمائدین
ہفتہ 19 ستمبر 2020 18:51
(جاری ہے)
ضلع کرم میں فرقہ ورانہ ہم آہنگی اور امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج 73 بریگیڈ کے زیر اہتمام امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس میں پاک فوج 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر نجف عباس ، کرنل محمد جاوید الیاس علمائے کرام ، قبائلی عمائدین سمیت مختلف سیاسی سماجی رہنماؤں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اس موقع پر اپنے خطاب میں علامہ یوسف حسین ، علامہ الطاف حسین ، حاجی سلیم خان ، حاجی سردار حسین اور دیگر قبائلی عمائدین نے کہا کہ بعض عناصر ملک میں بیرونی اشاروں پر فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں مگر اللہ کے کرم سے وہ اپنے اس مذموم عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ضلع کرم میں تمام مکاتب فکر کے مابین مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے انہوں نے حکومت سے ان عناصر کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر نجف عباس نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کے باعث ضلع کرم اور دیگر قبائلی اضلاع میں امن قائم ہوچکا ہے اور انشاء اللہ کسی بھی صورت ضلع کرم کے امن کو خراب نہیں ہونے دیں گے اور امن خراب کرنے والے عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.