پنجاب یونیورسٹی نے چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

ہفتہ 19 ستمبر 2020 20:55

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) پنجاب یونیورسٹی نے مریم مختار دختر مختار احمد خان کوزوالوجی کے مضمون میں ان کے’گھٹیا کے آغاز سے منسلک حساس مضر عوامل اور جینز کی شناخت‘ کے موضوع پر، ارم ضیاء راجا دختر ضیاء محمود مرزا کوآرٹ اینڈ ڈیزائن کے مضمون میں ان کے’دستکاری سے آرٹ اور ڈیزائن کا ارتقاء فنی تعلیم کی بدلتی اشکال (میو سکول آف آرٹ سے نیشنل کالج آف آرٹس تک)‘ کے موضوع پر،عمارہ رشید دختر رشید اخترکواردو کے مضمون میں ان کے’اردو تنقید کا جمالیاتی دبستان‘ کے موضوع پراورفرح دیبا دخترمحمد اکرم کوجینڈر سٹڈیز کے مضمون میں ان کے ’نسوانی بیانیے کی بازیافت۔

(جاری ہے)

بانو قدسیہ کے فکشن کا تانیثی تناظر میں تحقیقی جائزہ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔