برطانوی وزیراعظم تنخواہ کٹنے سے پریشان، پیسے نہ ہونے سے بیٹے کے لیے آیا نہیں رکھ سکیں گے: قریبی دوستوں کا مؤقف

اتوار ستمبر 14:50

برطانوی وزیراعظم تنخواہ کٹنے سے پریشان، پیسے نہ ہونے سے بیٹے کے لیے ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے دوستوں کا خیال ہے کہ بورس جانسن تنخواہ میں کٹوتی کے بعد اپنے بیٹے کے لیے آیا نہیں رکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بورس جانسن کی تنخواہ کٹوتی کے بعد ایک لاکھ 50 ہزار پاونڈ سالانہ ہے، وہ رواں برس کے اوائل میں ایک بچے کے باپ بنے تھے۔بورس جانسن کے دوستوں کا موقف ہے کہ بورس جانسن کے گھر میں ملازمہ بھی نہیں، صفائی کرنے کے لیے ایک ملازم ہے اور وہ اس سلسلے میں پریشانی کا شکار ہیں کہ اپنے بچے کے لیے آیا کیسے رکھیں

متعلقہ عنوان :