
اسرائیل کی حمایت اور فلسطینیوں پر تنقید کرنے والے اماراتی سرمایہ کارشیخ محمد خلیفہ الحبتورنے اہم اعلان کر دیا
الحبتور گروپ کی جانب سے اسرائیل میں سرمایہ کاری کی جائے گی، جلداسرائیل میں دفتر کھولا جائے گا
محمد عرفان
پیر 21 ستمبر 2020
09:10

(جاری ہے)
اس کے علاوہ بھی اگلے چند روز میں کچھ نئی کاروباری شراکتوں سے متعلق انکشاف کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل شیخ خلف الہبتور نے فلسطینیوں کو ایران کا حمایتی قرار دے کر ان پر شدید تنقید کی تھی۔ ایک سوشل میڈیا ویڈیو چینل کو دیے گئے انٹرویو میں شیخ خلف الہبتور کا کہنا تھا کہ میں امن اور ایک دوسرے کی بقاء کا احترام رکھنے والا شخص ہوں۔ جو لوگ یہودیوں کو صیہونی اور مجرم کہہ کر ان کی تضحیک کرتے ہیں، ان کا رویہ اور سوچ بہت منفی اور غلط ہے۔ میرا ماننا ہے کہ اسرائیل نے کبھی ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔ حتیٰ کہ اگر اسرائیل نے فلسطینیوں کو کچھ معاملات میں نقصان پہنچایا ہے جیسا کہ ہم نے سکولوں میں پڑھا اور سیکھا ہے۔ میں پُوری دُنیا میں، یورپ اور امریکا میں یہودیوں اور اسرائیلیوں سے ملا ہوں، ان سے تجارتی معاملات بھی کیے ہیں۔ اگر میں اسرائیل کا بائیکاٹ کرنا چاہتا تو اس کا یہ مطلب ہوتا کہ مجھے دُنیا بھر کے بینکوں کا بائیکاٹ کرنا پڑے گا۔ کیونکہ ان بینکوں میں بھی یہودیوں اور اسرائیلیوں کا پیسہ جمع ہے۔ تمام دُنیا یہودیوں کے جمع کروائے پیسے سے ہی قرض لیتی ہے۔ جہاں تک ان فلسطینیوں واپسی کا معاملہ ہے،جو لبنان، شام اور دیگر ممالک کے کیمپوں میں پناہ لیے بیٹھے ہیں،تو ہمیں اس معاملے سے پیچھے ہٹنا پڑے گا۔ یہ مسئلہ 72 سال پُرانا ہو چکا ہے اور ان فلسطینیوں کی واپسی اب ناممکن ہو چکی ہے۔ اس وقت 20 لاکھ سے زائد ایسے فلسطینی ہیں جو تل ابیب یا اسرائیل میں مقیم ہیں اور انہیں اسرائیلی شہریت حاصل ہے۔ انہیں اپنی عرب شناخت کے ساتھ ساتھ اسرائیلی باشندہ ہونے پر بھی فخر ہے۔ چاہے وہ مسلمان ہیں یا عیسائی ہیں، یہ لوگ اسرائیل میں کامیاب تاجر ہیں ۔ اسرائیل ایک ملک کی حیثیت سے وجود رکھتا ہے۔ ہم یا کوئی اور اسرائیل کو نہیں مٹا سکتا۔ ان کے پاس طاقت ہے، پیسہ ہے، علم ہے ، سب کچھ ہے۔ ہمیں اسرائیل کے بارے میں فضول کی بیان بازی کے بجائے حقیقت پسند ہونا پڑے گا۔ فلسطینیون کے مسائل اور مصائب کے ذمے دار خود فلسطینی ہیں، عرب دُنیا کو اس کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ فلسطین کا تنازعہ شروع ہونے سے اب تک ہمیشہ عرب دُنیا نے اُن کا ساتھ دیا ہے۔ انہیں اربوں ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔ ان کی ہر ایک ضرورت کو پوری کیا ہے۔ مگر وہ وہی کچھ کرتے ہیں جو ان کی مرضی ہوتی ہے۔ حماس کو ہی دیکھ لیں، وہ کیا کر رہی ہے۔ یہ فلسطینیوں کی تنظیم ہے جو پوری طرح ایران کی حمایت کرتی ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ وہ ہمارے خلاف ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آئندہ ہفتے غزہ معاہدہ ہوسکتا ہے‘ ٹرمپ پرامید ہوگئے
-
ایرانی جوہری پروگرام کسی اور مقام سے شروع ہو سکتا ہے، امریکا
-
فلائی دبئی اور اماریٹیک کے درمیان شراکت، عملے کے لیے بائیومیٹرک اسمارٹ گیٹس متعارف
-
سعودی عرب میں3 لاکھ 34 ہزار شہریوں کی اے آئی تربیت مکمل
-
آئندہ ہفتے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ ہوسکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
-
امریکا، ٹیکساس میں طوفان سے تباہی،24افراد ہلاک
-
امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کر دئیے
-
حکومت اور فوج کے درمیان کشیدگی، اسرائیلی وزیر اعظم اپنے چیف آف سٹاف پر چلا اٹھے
-
ایران کا جوہری منصوبہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہوا، امریکی عہدیدار
-
مسجد نبوی ﷺکی صفائی کے دوران 2700 لیٹر سے زیادہ جراثیم کش ادویات کا استعمال
-
ٹرمپ ملک بدر کرنے اور امریکی شہریت ختم کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، ظہر ان ممدانی
-
مہاراشٹرمیں 2 لاکھ ٹرکوں کی ہڑتال، ای چالان اورہراسانی کیخلاف احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.