سپریم کورٹ نے ریلوے ملازم محمد اجمل و دیگر ملازمین کی مستقلی سے متعلق ریلوے کی اپیل خارج کر دی

ریلوے میں ملازمین کی بھرتیوں پر کوئی پالیسی نہیں، چیف جسٹس بھرتیوں کی ناقص پالیسی پر ریلوے پر برہم

منگل 22 ستمبر 2020 12:17

سپریم کورٹ نے ریلوے ملازم محمد اجمل و دیگر ملازمین کی مستقلی سے متعلق ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) سپریم کورٹ نے ریلوے ملازم محمد اجمل و دیگر ملازمین کی مستقلی سے متعلق ریلوے کی اپیل خارج کر دی ۔ منگل کو چیف جسٹس گلزرا احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔عدالت نے ریلوے کی اپیل خارج کر دی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس بھرتیوں کی ناقص پالیسی پر ریلوے پر برہم ہوگئے اور کہاکہ ریلوے میں ملازمین کی بھرتیوں پر کوئی پالیسی نہیں، چیف جسٹس نے کہاکہ ریلوے انتظامیہ کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔

چیف جسٹس نے کہاکہ ریلوے میں کوئی سسٹم ہی نہیں جس کے تحت لوگوں کو نوکری پر رکھیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ ملازمین دس دس سال سے ریلوے میں ملازمت کر رہے ہیں، بھرتیوں کے وقت قابلیت اور میرٹ کیوں نہیں دیکھا جاتا ہے، ملازمین کو رکھ لیتے ہیں پھر کہتے ہیں کوئی پالیسی ہی نہیں۔