پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، 112 ملین روپے مالیت کی منشیات، چھالیہ، ایرانی ڈیزل برآمد

منگل 22 ستمبر 2020 16:20

کراچی۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) پاکستان کوسٹ گارڈز نے مختلف کارروائیوں کے دوران تقریباً 112ملین روپے مالیت کی 3 کلو گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن، 950کلو گرام چھالیہ، 3,302 پیکٹ انڈین گٹکا، 92 عدد ٹائر، 1,659سٹیک غیرملکی سگریٹ اور متفرق اشیا برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ گذشتہ 2 ہفتوں کی کارکردگی پر مشتمل رپورٹ کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزنے جبکہ ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران950کلو گرام چھالیہ، 3,302 پیکٹ انڈین گٹکا، 92 عدد ٹائر،1,659اسٹیک غیرملکی سگریٹ، 196 موبائل فون اور16 موبائل ٹیبلٹ برآمدکئے گئے۔

اسی طرح موبائل گشت کے دورا ن وندر شہر کے قریب ڈام کے علاقہ میں چھپایا گیا1,25,200 لیٹرایرانی ڈیزل، جھاڑیوں میں چھپائی گئی3 کلو گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی۔ تمام سمگل کی جانے والی منشیات(ہیروئن)، چھالیہ،ایرانی ڈیزل اور متفرق اشیاکو پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔