ساہیوال ، سابق صوبائی لیگی وزیر کا کارندہ بجلی چور اشتہاری مجرم طاہر مشتاق گرفتار

منگل 22 ستمبر 2020 20:39

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2020ء) پولیس فرید ٹائون نے سابق صوبائی وزیر مسلم لیگ (ن) کے کارندے بجلی چور اشتہاری مجرم طاہر مشتاق کو گرفتار کر لیا۔ پولیس تھانہ فرید ٹائون نے 2016میں ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال کے سر کاری کوارٹر سے بجلی چوری کر تے محکمہ واپڈا کی ٹیم نے پکڑ لیا اور ملزم طاہر مشتاق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ملزم اشتہاری ہو گیا ۔ 2018 میں بجلی چوری کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم طاہر مشتاق کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری عدالت نے منسوخکر دی تو مجرم پھر فرار ہوگیا۔ پولیس فرید ٹائون نے اشتہاری مجرم ہونے کے با وجود چار سال سے زائد عرصہ گرفتار نہ کیا۔اب محکمہ نے عدالت سے رجوع کیا تو عدالت کے حکم پر پولیس نے اشتہاری مجرم طاہر مشتاق کو گرفتار کر لیا ۔ملزم کے خلاف ایک لاکھ روپے سے زائد کی بجلی چوری کا الزام ہے۔