المنائی وینڈر انلسٹ پروگرام،علما یونیورسٹی کا اپنے المنائیز کے لیے ایک شاندار منصوبے کا اعلان کردیا

بدھ 23 ستمبر 2020 15:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) علما یونیورسٹی نے اپنے سابق طلباء کے لئے المنائی وینڈر اِنلسٹ پروگرام کے ڈریعے اپنے کاروبار یا سروسز فراہمی کو کثیرالجہت اور مزید منافع بخش بنانے کے لئے شاندار منصوبہ کا اعلان کیا ہے، جس کے ذریعہ، سابق طلباء اپنے کاروبار، مصنوعات، یا خدمات کی فراہمی کے لئے کام کرنے والی کمپنی کا اندراج کرسکتے ہیں۔

یہ پروگرام ان تمام سابق طلباء کے لئے کھلا ہے جو یا تو اپنا کاروبار کرتے ہیں یا مخصوصی مصنوعات اور خدمات فراہم کرتے ہے۔ علما یونیورسٹی اپنے سابق طلباء کے کاروبار میں مزید ترقی دینے میں بہترین معاونت و مشاورتی خدمات جس میں آئی ٹی ، فوٹو کاپی ، پرنٹنگ ، کیٹرنگ ، اور ایونٹ مینیجمنٹ کے پروگرام قابل ذکر ہیں، کے لئے تیار ہے تاکہ وہ ان سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بھر پور منافع حاصل کر سکیں۔

(جاری ہے)

اس پروگرام نے یقینی طور پر لاک ڈاؤن کے بعد کے حالات میں روزگار کے مواقع پیدا کئے ہیں جو اس بات کا اظہار ہے کہ یونیورسٹی نہ صرف بے روزگاری کا احساس رکھتی ہے بلکہ روزگار کے بڑھتے ہوئے خلا کو تعمیری طور پر پورا کرنے کے لئیے معاشرے میں کاروباری توسیع کی طرف گامزن ہے۔ ایک سابق طالب علم کا کہنا ہے کہ "میں نا مساعد دشواریوں کا شکار تھا لیکن میرے الماٹر کے اس بہترین پروگرام نے مجھے اور میرے کاروبار کو مستحکم کرنے میں مدد فراہم کی"۔

سابق طلبا، المنائی وینڈر انلسٹ پروگرام میں اپنے کاروبار، کمپنی، مصنوعات، اور خدمامت کی فراہمی کی تفصیلات کو آسانی سے درج کرا سکتے ہیں تاکہ وہ فوری طور پر صحیح صارفوں تک پہنچ سکے۔ علما یونیورسٹی کاروباری سودوں کو بغیر کسی پریشانی کے پایئہ تکمیل تک پہنچانے کے عمل کو یقینی بناتا ہے۔ناس پروگرام نے ان صارفوں کے بیس کو مزید وسیع کردیا ہے جو کہ سابقہ طلباء کی کاروباری مصنوعات یا خدمات کی فراہمی کو حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ بہترین سرمایہ کاری کا بہترین بدل۔

متعلقہ عنوان :