شبنم ظفر خیرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئیں

پردیپ کمار سینئرنائب صدر، لطف اللہ شیخ نائب صدر منتخب ہوگئے، بشیر آرائیں،نصیر آرائیں ممبرایگزیکٹو منتخب

بدھ 23 ستمبر 2020 15:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ کے مضبوط ترین قلعہ خیرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات برائی21-2020 کیلئے صدر،سینئرنائب صدر،نائب صدر اورایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔الیکشن میں شبنم ظفر پینل کی ایک اور بلامقابلہ کامیابی عمل میں آئی اور انتخابات میں شبنم ظفر بلامقابلہ صدر،پردیپ کمار سینئرنائب صدر اور لطف اللہ شیخ نائب صدر منتخب ہوگئے، تینوں عہدیداروں کے سامنے کسی دوسرے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔

اراکین ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے جن ممبران کا انتخاب عمل میں آیا ان میں شبنم ظفر، پردیپ کمار، بشیراحمد آرائیں، لطف اللہ شیخ، نصیر احمد آرائیں، مسعود احمد صدیقی،مسز فرحت منظوم،مس رجا ندیم، مسز عذرا بانو،محمدنعمان مغل، محمداکرم آرائیں،آفتاب احمد، ہردیش کمار،ہرداس مل،محمد عثمان افضل عبدالجبار شیخ ،سنی اوردیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نومنتخب صدر شبنم ظفر نے اپنی کامیابی پر کہا کہ میری ٹیم خیرپور کے تمام تاجروں بالخصوص کھجور کے تاجروں اور ایکسپورٹرز کے مسائل کو حکومت تک پہنچا کر انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی کوششیں جاری رکھے گی۔

شبنم ظفر نے کہا کہ خیرپور چیمبریونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، چیئرمین افتخار علی ملک، سیکریٹری جنرل زبیرطفیل اور خالد تواب کی سرپرستی میں ملک کی معیشت کو مضبوط تر بنانے کی جدوجہد جاری رکھے گا۔انہوں نے چیمبر کے مقتول صدر راجیش کمار کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سابق صدر اور سینئر رہنما بشیر احمد آرائیں نے کہاکہ ہم جدید ترین نئی کھجور منڈی کے قیام کی جدوجہد کررہے ہیں اورجلد ہی تعمیرات کا آغاز کردیا جائے گا۔