فیصل آباد، پولیس نے گزشتہ24گھنٹوں کے دوران6 اشتہاریوں سمیت 29 جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلئے

بدھ ستمبر 16:12

فیصل آباد، پولیس نے گزشتہ24گھنٹوں کے دوران6 اشتہاریوں سمیت 29 جرائم ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) فیصل آباد پولیس نی24گھنٹوں کے دوران6 اشتہاریوں سمیت 29 جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلئے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس نے ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میں کی جانے والی کارروائیوں میں24گھنٹوں کے دوران06 اشتہاریوں سمیت مختلف جرائم میں ملوث 29ملزمان گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے 17منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کیا،ان کے قبضہ سی7.370 کلوگرام چرس، 1.380 کلو گرام بھکی، 294 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں فیصل آباد پولیس نے 06ملزم گرفتار کرکے 05 عدد پسٹل، 01 عدد چاقو اورمتعدد گولیاں برآمدکی گئیں۔فیصل آباد پولیس نے جواء مافیا کے خلاف کارروائیاں کرکے 14ملزم گرفتار کئے،گرفتار ملزمان سے جوئے پر لگی رقم 15520 برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :