تحفظ ناموس رسالت و صحابہ ریلی کے سلسلہ میں ٹریفک پلان جاری

بدھ ستمبر 17:14

ملتان ۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) سٹی ٹریفک پولیس نے تحفظ ناموس رسالت و صحابہ ریلی کے سلسلہ میں ٹریفک پلان جاری کردیا گیاہے صبح سے شام تک کچہری چوک اور گھنٹہ گھر چوک اور کچہری سے گھنٹہ گھر روڈ تمام اطراف سے ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق ریلی کے سلسلہ میں آنیوالے شرکاء کے قافلے کی گاڑیاں براستہ پرانا شجاعباد روڈ، ایس پی چوک، نواں شہر چوک، چلڈرن کمپلیکس چوک سے باغ لانگے خان کے اطراف میں سڑکوں پر پارک ہونگی۔

(جاری ہے)

اسی طرح بہاولپور، وہاڑی اور خانیوال سے آنیوالے قافلوں کی گاڑیاں براستہ چوک کمہاراں والا خانیوال روڈ سے شاہی عید گاہ سے ملحقہ سروس روڈ (جانب آفیسر کالونی) پارک ہونگی اور شاہ شمس روڈ سے ہوتے ہوئے زیر تعمیر سیف سٹی بلڈنگ کے گراؤنڈ میں پارک ہونگی۔ ہیڈ محمد والا اور بوسن روڈ سے آنیوالے قافلوں کی گاڑیاں واٹر ورکس روڈ پر دونوں اطراف سنگل لین میں پارک کروائی جائیں گی۔ موٹر سائیکل کی پارکنگ خیام سینما چوک کے ساتھ سروس روڈ پر ہوگی۔ کلمہ چوک سے چونگی نمبر 9 اور ایم ڈی اے سے کچہری اور کچہری سے گھنٹہ گھر روڈ ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ مندرجہ بالا راستوں کی بجائے متبادل روستے اختیار کریں۔

متعلقہ عنوان :