باری باری حکمرانی نے کراچی کی صورتحال انتہائی ابتر کردی ہے، راجہ اظہر

بدھ 23 ستمبر 2020 17:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ورکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ کراچی میں باری باری حکمرانی نے کراچی کی صورتحال انتہائی ابتر کردی ہیحالیہ دنوں کورنگی پی ایس 97 کے علاقے میں ایم این ایز ترقیاتی فنڈز سے سڑک کا افتتاح کیا کورنگی میں متعدد مقامات ایسے ہیں جہاں سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں مقامی انتظامیہ،ایڈمنسٹریٹر کو کئی بار کورنگی کی حالتِ زار سے آگاہ کرچکے ہیں مگر افسوس متعلقہ اداروں کی غیرسنجیدگی سیعوام شدید اذیت سے دوچار ہیں حلقہ کورنگی میں جگہ جگہ کچرے کے انبار لگے ہیں کچرے سے اٹھنے والے تعفن سے بچے بڑے سب وبائی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں سندھ حکومت سندھ کو دھرتی ماں اور کراچی کو سندھ کا دل کہتی ہے سندھ کے دل کراچی کو سندھ حکومت نے بییارومددگار چھوڑا ہوا ہے سندھ حکومت کو کراچی کے عوام کا کوئی درد نہیں سندھ حکومت نے اداروں کو اپنے ماتحت رکھ کر شہر کا بلدیاتی نظام لنگڑا بنادیا ہیکراچی کی رونقیں بحال کرنے کے لیے مضبوط بلدیاتی نظام وقت کی ضرورت ہے آئیندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کراچی میں اکثریت ساتھ ووٹ لے کر فتح حاصل کریگی اور کراچی کے نظام کو مضبوط بلدیاتی نظام دے گی۔