صوبائی وزیر سلطان محمد خان سے ڈسٹرکٹ بار چارسدہ اور تحصیل بار تنگی کے وکلا کی ملاقات

بدھ 23 ستمبر 2020 17:37

پشاور۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور اور انسانی حقوق سلطان محمد خان سے بدھ کو ڈسٹرکٹ بار چارسدہ اور تحصیل بار تنگی کے وکلا کے مشترکہ وفد نے پشاور میں ملاقات کی اور وکلا کو درپیش مسائل سے تفصیل میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ڈیڈک چیئرمین و رکن صوبائی اسمبلی خالد خان مہمند کے علاہ ڈپٹی کمشنر چارسدہ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیر قانون نے بتایا کہ صوبائی حکومت وکلا برادری کی فلاح میں سنجیدہ ہے اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر ان کی بہتری کے لیے کام کرے گی۔ وفد نے وکلا برادری کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے صوبائی وزیر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مستقبل میں حکومت اور وزارت قانون کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔