وزیر اعلی عثمان بزدار کی دربار سیال شریف آمد،پیر حمید الدین سیالوی مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت ، فاتحہ خوانی

بدھ ستمبر 18:07

وزیر اعلی عثمان بزدار کی دربار سیال شریف آمد،پیر حمید الدین سیالوی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سرگودھا میں دربار سیال شریف گئی-وزیراعلی عثمان بزدار نے سجادہ نشین سیال شریف پیر حمید الدین سیالوی کے انتقال پر سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے پیر حمید الدین سیالوی کے انتقال پراہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی-وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پیرحمید الدین سیالوی مرحوم کی قبر پر گئے اور فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ ا للہ تعالی مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کوصبر جمیل عطا فرمائے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے پیر حمید الدین سیالوی مرحوم کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ساری زندگی دین کی خدمت کی -پیر حمید الدین سیالوی کے انتقال سے ملک ایک محب وطن شخصیت سے محروم ہوا-پیر حمید الدین سیالوی مرحوم نے سماجی شعبے میں بھی گرانقدر خدمات سرانجام دیں -پیر حمید الدین سیالوی کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو گا-انہوں نے کہا کہ پیر حمید الدین سیالوی مرحوم کی سماجی اور دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا -پیر حمید الدین سیالوی کے انتقال سے دلی رنج ہوا ہے - صوبائی وزراء سید سعید الحسن شاہ،سید صمصام بخاری، انصر مجید خان اور دیگر منتخب نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے -