وزیر اطلاعات شبلی فراز سے نیشنل پریس کلب صدر سے ملاقات ، صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا

بدھ 23 ستمبر 2020 20:14

وزیر اطلاعات شبلی فراز سے نیشنل پریس کلب صدر سے ملاقات ، صحافیوں کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز سے نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم نے ملاقات کی ہے ۔شکیل انجم نے وزیر اطلاعات کو صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ صحافیوں کی تنخواہوں کے مسئلے کے حل کیلئے نمائندہ صحافتی تنظیمیں بھی اپنا متحر ک کردار ادا کریں۔نمائندہ صحافتی تنظیمیں اپنے ممبر شپ کے طریقہ کار میں مزید بہتری لائیں۔ یہ بہتری ورکنگ جرنلسٹ کی حوصلہ افزائی اور میڈیا کارکنان کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کیلئے معاون ثابت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :