وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد سے چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات

پنجاب کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ کے کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں،ڈاکٹریاسمین راشد ڈاکٹریاسمین راشدکی خدمات لائق تحسین ہیں،وزیراعظم عمران خان شعبہ صحت میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دیناچاہتے ہیں،عاصم سلیم باجوہ

بدھ ستمبر 20:35

وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد سے چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اپنے دفترمیں چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کی۔ڈاکٹریاسمین راشد اور لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجو ہ نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ عاصم سلیم باجو ہ نے کوروناوائرس پر قابو پانے پروزیر صحت کی کاوشوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ کے کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں،ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف نے کوروناوائرس پر قابوپانے کیلئے بہترین خدمات سرانجام دیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکررہے ہیں،صوبہ بھر میں کوروناوائرس کی صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیاجارہاہے۔

ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ کوروناوائرس کے دوران شہیدہونے والے ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکس کو سلام پیش کرتے ہیں۔اس موقع پرچیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجو ہ نے کہا کہ وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی خدمات لائق تحسین ہیں،وزیراعظم عمران خان صحت کے شعبہ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دیناچاہتے ہیں۔