جیکب آباد ، سول ہسپتال کے ماہر ڈاکٹرز کو جمس میں کام کرنے کے احکامات ،پی ایم اے اور ینگ ڈاکٹرس کا تیسرے روز بھی احتجاج جاری رہا

بدھ 23 ستمبر 2020 21:37

جیکب آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) جیکب آباد کے سول ہسپتال کو بند کرنے کی کوشش ،سول ہسپتال کے ماہر ڈاکٹرس کو جمس میں کام کرنے کے احکامات ،پی ایم اے اور ینگ ڈاکٹرس کا تیسرے روز بھی احتجاج جاری سول کے ڈاکٹرس کی واپسی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سول ہسپتال کو بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اس حوالے سے سول ہسپتال کے درجنوں ماہر ڈاکٹر س کو جمس ہسپتال میں کام کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں جس کے خلاف پاکستان پیڈیکل ایسو سئیشن اور ینگ ڈاکٹرس سمیت پیرا میڈیکل اسٹاف کا تیسرے روز سے سول ہسپتال میں احتجاج جاری ہے گزرشتہ روز بھی سول ہسپتال میں ڈاکٹر عبدالغفار رند ،ڈاکٹر عادل کھوسو ،ڈاکٹر وجے کمار ،منظور دشتی کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکالا گیا مظاہرین نے مطالابات کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے مظاہرین کا کہنا تھا کہ سول ہسپتال کو بند کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جس کا منتخب نمائندے نوٹیس لیں یہ زیادتی ہے سول ہسپتال کے ڈاکٹرس کو جمس میں کام کرنے کے سیکریٹری کی جانب سے احکامات قابل افسو س ہیں تنخواہ ڈاکٹر سول ہسپتال سے لیں اور کام جمس میں کریں یہ تو عدالتی حکم کی بھی خلاف ورزی ہے جمس سے سول ہسپتال کے ڈاکٹر س واپس کئے جائیں کیونکہ سو ل ہسپتال کے تمام شعبے ڈاکٹرس کے جانے کی وجہ سے متاثر ہو گئے ہیںجمس میں ایمرجنسی شروع کی جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا وزیر اعلی سندھ اور وزیر صحت اسکا نوٹیش لیں۔