رہنما ن لیگ زبیر عمر نے نواز شریف اور مریم نواز سے متعلق 2 ملاقاتیں کیں
پہلی ملاقات اگست کے آخری ہفتے میں اور دوسری ملاقات 7 ستمبر کو ہوئی، دونوں ملاقاتیں سابق گورنر سندھ کی درخواست پر ہوئیں، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے: ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار
محمد علی
بدھ 23 ستمبر 2020
20:06
(جاری ہے)
زبیر عمر اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے درمیان ہوئی ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض بھی شریک تھے۔
یہ ملاقاتیں زبیر عمر کی درخواست پر ہی ہوئیں۔ ملاقاتوں کے دوران زبیر عمر نے نواز شریف اور مریم نواز کے مقدمات اور سیاسی معاملات پر گفتگو کی۔ اس حوالے سے آرمی چیف نے واضح کیا کہ سیاسی معاملات کا تعلق پارلیمنٹ اور قانونی معاملات کا تعلق پاکستان کی عدلیہ سے ہے۔ آرمی چیف نے رہنما ن لیگ سے کہا کہ سیاسی معاملات پارلیمنٹ میں طے کیے جائیں، فوج کو سیاسی معاملات سے دور رکھا جائے۔ جبکہ قانونی مسائل کا حل بھی عدالتوں میں ہے۔ واضح رہے کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے بدھ کے روز جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نواز شریف کی کسی قریبی شخصیت نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی، تاہم اب ترجمان پاک فوج نے ن لیگ کے اہم ترین رہنما زبیر عمر کی جنرل قمر باجوہ سے ہوئی ملاقاتوں کی تصدیق کر دی ہے۔مزید اہم خبریں
-
رحیم یار خان میں لاپتہ 6 سالہ معصوم بچی کی لاش کماد کے کھیت سے برآمد، زیادتی کے بعد قتل کا شبہ
-
پاکستان کا 2030ء تک سعودی عرب میں 10 لاکھ ورک فورس بھیجنے کا ہدف
-
سپیکر پنجاب اسمبلی صوبائی حکومت کے سخت قانون کے بل سے لاعلم نکلے
-
سعودی آئل کمپنی آرامکو کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 14 مسافر جاں بحق
-
شناختی کارڈ پر گھر کا پتہ تبدیل کرانے کا آسان طریقہ، نادرا نے رہنمائی جاری کر دی
-
عمان کا پاکستانی و دیگر غیرملکی ملازمین کیلئے سوشل پروٹیکشن کا اعلان
-
کراچی میں پہلی انڈر گراؤنڈ میٹرو ٹرین چلانے کی تیاری، دو بڑے زیرزمین ریلوے کوریڈورز تجویز
-
ایران کا فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کا سفر اختتام پذیر
-
آبنائے ہرمز 30 دن تک ایرانی کنٹرول میں رہے گی، یکطرفہ اقدام سے خطہ تباہ ہو جائے گا، ایرانی وزیرِ خارجہ
-
پنجاب بھر میں ایل پی جی کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول، عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ جاری
-
ایران کے خطے میں جوابی حملے، مذاکرات معطل کرنے کی دھمکی
-
حکومت نے ایران سے سستا تیل اور گیس خریدنے پر غور شروع کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.