ہری پور، ہاؤسنگ کالونی کی بجلی کوڈومیسٹک ٹیرف میں تبدیل کرنے کے حوالے سے اجلاس

بدھ 23 ستمبر 2020 23:07

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل عمرایوب خان کے خصوصی احکامات پرہاؤسنگ کالونی کی بجلی کوڈومیسٹک ٹیرف میں تبدیل کرنے کے حوالے سے اجلاس کا انعقادکیاگیاجس میںوفاقی وزیر کے کوارڈینیٹرساجدخان، ایس ای ہزارہ سرکل قاضی طاہراورآپریشنل ایکسین سمیت ٹی آئی پی ہاؤسنگ کالونی کے عمائدین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

واپڈا افسران نے اس موقع پر وفاقی وزیرعمرایوب خان کے کوارڈینیٹرساجدخان کو بتایا کہ ابھی تک ہمیں 822 میں سے صرف 400 کے قریب گھروں کی این او سیز موصول ہوئی ہیںجب تک تمام این اوسی موصول نہیں ہونگی ہم بلک میٹر کوبندنہیں کرسکتے کیونکہ اس سے کالونی کے نصف سے زاہد صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہوگااوروہ بجلی سے محروم ہوجائیں گے دوران میٹنگ باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ ٹی آئی پی انتظامیہ سے میٹنگ کرکے انھیں ہاؤسنگ کالونی کے تمام مالکان کے نام ایک ہی این اوسی جاری کرنے پرآمدہ کیاجائے تاکہ وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کے اس احسن اقدام سے ہاؤسنگ کالونی کے رہائشی افراد جلدازجلد مستفید ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :