آزاد کشمیر کے ضلع میرپور سمیت دیگر علاقوں میں 24 ستمبر کو آنے والے زلزلے کو ایک سال بیت گیا ہے۔

زلزلے سے 42 افراد جاں بحق اور ایک ہزار کے قریب زخمی ہوئے تھے جب کہ کئی علاقوں کی سڑکیں اور مکانات بھی متاثر ہوئے تھے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 24 ستمبر 2020 16:34

آزاد کشمیر کے ضلع میرپور سمیت دیگر علاقوں میں 24 ستمبر کو آنے والے ..
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،احتشام‌الحق) آزاد کشمیر کے ضلع میرپور سمیت دیگر علاقوں میں 24 ستمبر کو آنے والے زلزلے کو ایک سال بیت گیا ہے۔ زلزلے سے 42 افراد جاں بحق اور ایک ہزار کے قریب زخمی ہوئے تھے جب کہ کئی علاقوں کی سڑکیں اور مکانات بھی متاثر ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

چوبیس ستمبر کو آنے والے زلزلے کو ایک سال مکمل ہوگیا مگر اس ناگہانی آفت کی وجہ سے تباہ ہونے والی املاک کو دوبارہ تعمیر کرنے کے لیے سرکاری سطح پر تاحال کوئی عملی کوشش نہیں کی گئی۔

میرپور آزاد کشمیر سمیت دیگر علاقوں کے زلزلہ متاثرین آج بھی خیمہ بستی میں رہنے پر مجبور ہیں اور متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام مکمل نہ ہونے کے باعث علاقہ مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ فلاحی اداروں کی جانب سے کچھ متاثرین کو گھر بناکر دیے گئے تاہم اکثر مکانات متاثرین نے اپنے مدد آپ کے تحت ہی تعمیر کیے۔