Live Updates

عوام دھوکہ دینے کی کوشش کرنے والے مسترد سیاستدانوں کے دھوکہ میں نہیں آئیں گے ، مومنہ وحید

جمعرات 24 ستمبر 2020 17:01

عوام دھوکہ دینے کی کوشش کرنے والے مسترد سیاستدانوں کے دھوکہ میں نہیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زداری ملک کے خلاف سازشیں کررہے ہیں، بلاول بھٹو زداری پہلے سندھ پر توجہ دیں پھر کوئی بات کریں،مسترد شدہ دسیاستدان اکٹھے ہوگئے ہیں،عوام کے مسترد کردہ سیاستدان ایک بار پھر عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں مگر اب عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، انہوں نے کہاکہ عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں ، عوام تحریک انصاف کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، عوام نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا اور عوام آئندہ بھی تحریک انصاف کوووٹ دیں گے، ن لیگ شکست خوردہ جماعت ہے، عوام کو ن لیگ کی لوٹ مار کا علم ہے، عوام اب کبھی ن لیگ کووٹ نہیں دیں گے، ن لیگ اورپیپلزپارٹی مل کر ملک میں لوٹ مار کرتی رہی ہیں،یہ ہی وجہ ہے کہ گزشتہ عام انتخاب میں یہ دونوں جماعتیں عبرتناک شکست کھا گئی ہیں،اب یہ دونوں جماعتیں کبھی اقتدار میں نہیں آئیں گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات