محکمہ صحت کی پولیو ٹیموں نے پانچ سال تک کی عمر کے 5لاکھ 59ہزار 987 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف حاصل کیا، ڈپٹی کمشنر

جمعرات 24 ستمبر 2020 17:21

سرگودھا۔24ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہا ہے کہ ضلع سرگودہا میں محکمہ صحت کی پولیو ٹیموں نے گذشتہ تین روز کے دوران پانچ لاکھ 59ہزار 987 پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف حاصل کیاہے جبکہ ضلع بھر میں پانچ سال تک کے بچوں کا مجموعی ہدف چھ لاکھ 48ہزار650 ہے پولیو ٹیموں نے اب تک 86فیصد بچوںکو پولیو کے قطرے پلائے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے کانفرنس روم میں منعقدہ پولیو مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز جوئیہ ‘ سی ای ا وہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اللہ ‘ ڈاکٹر ریاض ‘ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی ‘ فوکل پرسن پولیو مہم ‘ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسران ہیلتھ اورمتعلقہ افسران بھی موجو دتھے ۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ او ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع بھر میں پولیو مہم بھر پور طریقے سے جاری ہے اور ٹیموں کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ جاری مہم کے پہلے تین روز میں تحصیل بھیرہ میں 47974 ‘ بھلوال میں 53958 ‘ کوٹ مومن میں 67128 ‘ساہیوال میں 48658 ‘ سرگودہا میں231115 ‘شاہپور میں 56266 او رتحصیل سلانوالی میں 54888 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جاچکے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے روز ضلع بھر میں مجموعی طورپر ایک لاکھ 67ہزا ر667 کے ہدف کے مقابلے میں ایک لاکھ 89ہزار 283 پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے جو ہدف کا 113فیصد ہے جبکہ دوسرے روز کے ایک لاکھ 66 ہزار 883 کے ہدف کے مقابلے میں ایک لاکھ 61ہزار 615 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ دو روز کے دوران اپنی رہائش گاہوں پر نہ ملنے والے 63516 بچوں میں سے 29138 بچوں کو تلاش کر کے پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں جبکہ انکاری خاندانوں کے 59بچوں میں سی56 کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ۔

انہوں نے کہاکہ ضلع میں ٹیمیں 34ہزار 378 عدم دستیاب بچوں کی تلاش میں سرگرداں ہیں اور ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان بچوں کو ہر صورت تلاش کریں جبکہ والدین پر زور دیاجارہاہے کہ وہ بچوں کو قطرے پلانے میں کوتاہی نہ کریں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایاجاسکے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ ٹیموں کی کارکردگی ‘ سکونت کی مارکنگ ‘ انگوٹھا نشانات کے ذریعے مانیٹرنگ کریں جس کیلئے چھاپہ مار اور خفیہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ پولیو مہم کو کارگراو رمفید بنایاجاسکے ۔ انہوں نے جھگیوں ‘ بھٹوں او رخانہ بدوشوں کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی طرف ٹیموں کی توجہ مبذول کروائی۔

متعلقہ عنوان :