جیکب آباد گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے سو ل اسپتال کے ڈاکٹرز کی واپسی کے لئے چوتھے روز بھی احتجاج جاری

جمعرات 24 ستمبر 2020 19:17

جیکب آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) جیکب آباد گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے سو ل اسپتال کے ڈاکٹرز کی واپسی کے لئے چوتھے روز بھی احتجاج جاری ،تھلیسمیا سینٹر کی بحالی،جمس میںایمر جنسی شروع کرنے،سیکریٹری سے احکامات واپس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے چوتھے روز بھی سول ہسپتال کے ڈاکٹر س کے جمس میں تعیناتی کے خلاف احتجاج کیا گیا سول ہسپتال کے ڈاکٹرس نے دوگھنٹے تک ٹوکن ہڑتال کرکے جلوس نکالا جس میں پاکستان میڈیکل ایسوسئیشن ،ینگ ڈاکٹرس اور پیر امیڈیکل یونین کے رہنمائوں نے شرکت کی ڈاکٹر عبدالغفار رند،ڈاکٹر عادل کھوسو ،ڈاکٹر وجے ،منظور دشتی اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سول ہسپتال کے جمس میں تعینات ڈاکٹرز کو واپس کرکے سول ہسپتال کے شعبے بجال کئے جائیں ڈاکٹرس کے جمس ،ڈی ایچ او آفیس ،ایم سی ایچ سنیٹر تبادلوں کی وجہ سے زچگی ،او ٹی سمیت سول ہسپتال کے متعدد شعبے بند ہو گئے ہیں جو کہ زیادتی ہے سول ہسپتال کے تمام شعبے بحال کئے جائیں ،جمس میں ایمرجنسی شروع کی جائے اور تھلسیمیا سینٹر کو بحال کیا جائے انہوںنے کہا کہ چار روز سے سراپا احتجاج ہیں لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی اگر یہی رویہ رہا اور مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائر ہ بڑھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :